پنجاب یونیورسٹی نے عامر علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے عامر علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان سے طالبعلم عامر علی نے 25 سال دو ماہ کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ ڈاکٹر عامر علی ولد شمیر علی نے سابق چیئرمین شعبہ ہسٹری پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ کی زیر نگرانی اس سنگ میل کو عبور کیاہے۔ ڈاکٹر عامر علی نے تاریخ کے مضمون میں ’سکھوں کی خالصتان تحریک کا ازسرِ نو جائزہ‘ کے موضوع پراپنا مقالہ مکمل کیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -