پی ٹی آئی نے عوام کو نیا پاکستان کا جھانسہ دیکر اندھیروں میں دھکیل دیا: میاں طارق محمود 

پی ٹی آئی نے عوام کو نیا پاکستان کا جھانسہ دیکر اندھیروں میں دھکیل دیا: میاں ...

  

لاہور(دیبا مرزا)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں طارق محمود کا کہنا ہے کہ عوام کو نیا پاکستان کا جھانسہ دے کر اندھیروں کی طرف دھکیل دیا تحریک انصاف نے ملک کی ترقی کا پہیہ روک دیا ہے مسلم لیگ ن کو کرپٹ کہنے والے خود کرپشن کی پیداوار ہیں لانگ مارچ ہو گا اور ضرور ہوگا لانگ مارچ تحریک انصاف کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہوگا ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں مر رہے ہیں بجلی کی اور پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے حکومت کے جانے کے دن گنے جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار روزنامہ پاکستان میں فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو سبز باغ دکھائے خوشحالی کے سپنے دکھائے جبکہ اس کے برعکس عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا لوگ دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی شرم نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف حکومت میں آئی ہے ملک کی ترقی کا پہیہ رک گیا ہے جتنے بھی ترقیاتی منصوبے بنائے  نواز شریف اور شہباز شریف نے بنائے کیا کوئی ایک بھی منصوبہ پی ٹی آئی کا بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اب تو عوام پر ان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ہم نے کہا کہ ہر صورت میں لانگ مارچ ہوگا اور حکومت کو اپنے گھر واپس لوٹنا ہوگا۔

طارق محمود

مزید :

صفحہ آخر -