اسد قیصر، بابر اعوان ملاقات، آئینی، الیکشن اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق 

اسد قیصر، بابر اعوان ملاقات، آئینی، الیکشن اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق۔ کمیٹی کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، کمیٹی گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی، کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التواء بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی،کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مشاورت کرے گی۔ اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے، قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا،  ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

الیکشن اصلاحات

مزید :

صفحہ آخر -