ہوپ اسلام آباد کے سابق چیئرمین قاضی محمد جمیل کے والد قاضی محمد اکرم سپرد خاک

ہوپ اسلام آباد کے سابق چیئرمین قاضی محمد جمیل کے والد قاضی محمد اکرم سپرد خاک

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ اسلام آباد کے سابق چیئرمین اور نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی قاضی محمد جمیل کے والد قاضی محمد اکرم کو ہزاروں طلبا، لواحقین اور سوگواران کی موجودگی اور آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مرحوم کے بڑے بیٹے قاضی عبد الحفیظ خالد نے پڑھائی۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی 106 سالہ زندگی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -