آل شریف نے قومی اداروں کو دھمکانا وطیرہ بنا لیا،مسرت چیمہ

آل شریف نے قومی اداروں کو دھمکانا وطیرہ بنا لیا،مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ آپ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو بیرون ملک بھاگنے کیلئے ٹرے میں رکھ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ پیش کیا جائے گا،آل شریف نے قومی اداروں کو دھمکانا وطیرہ بنا لیا ہے،جو شخص لندن میں بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا وہ پاکستان میں کسی تحریک کو کیالیڈ کرے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کسی نے آپ پر حملہ نہیں کیابلکہ آپ کی سرپرستی میں لیگی غنڈوں نے نیب پر دھاوا بولااو رپریس کانفرنس کے ذریعے ایک بارپھرقومی ادارے کو دھمکایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم بی بی آپ باہر جانے کے لئے جتنی بیتاب ہیں اس سے آپ کے پی ڈی ایم کے اتحادی بھی واقف ہیں۔
مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -