عمران خان،مظفر شاہ کو چیف الیکشن کمیشن بنادیں،پیپلز پارٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی میٹنگ تھی آج 26 تاریخ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔ پی پی پی کارکنان بھرپور تعداد میں جمع ہوں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تھاکہ ضمنی الیکشن، سینٹ، چیئرمین سینٹ کے الیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔چیئرمین سینٹ کے انچاس ووٹ یوسف رضاگیلانی کو ملے یہ دھاندلی نہیں ڈاکا ہے جعلی خواب دکھانے اور انقلاب لانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔کیا الیکشن کمیشن عمران خان کی مرضی کے فیصلے کرتاآپ الیکشن کمیشن سے استعفے مانگتے ہیں اب عمران خان کے استعفے کا ٹائم ہے عمران خان کو مظفر شاہ کو چیف الیکشن کمیشن بنادینا چاہیے۔ پی پی پی صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ تسلیم نہیں کرتی،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں،استعفوں کے حوالے سے پی ڈی ایم کی کل میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔پی پی پی پاکستان کی تاریخ کا بڑا مارچ کرنے جارہی ہے۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ہمارے لئے زندگیاں اہم ہیں لیکن ملک اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔
پیپلز پارٹی