جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل، ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا

جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل، ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک اورمقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرؤف شیخ کے مطابق مقدمے میں 2 پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسر، اہلکار اور ایک شہری کو نامزد کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمداعظم نے خود اپنا بھی پائلٹ لائسنس جاری کیا۔حکام نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک ملازم گرفتارکرلیاگیا، گرفتارملازم عدیل آفتاب پیسوں کا جوڑتوڑکرتاتھا اور جعلی لائسنس کیلئے ایک پیپر کے 4 لاکھ روپے تک لیے جاتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرؤف کے مطابق پائلٹ کے لائسنس کیلئے 16 پرچے دینے ہوتے ہیں جبکہ جعلی امتحان پیسے لیکر سرکاری چھٹی والے دن کرانیکا ڈھونگ کیاگیاتھا۔

 لائسنس سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -