ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن عوام کا خیال رکھیں، پرویز الٰہی 

ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن عوام کا خیال رکھیں، پرویز الٰہی 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو چاہیے کہ وہ عوام کا خیال رکھیں۔حکومت روز بروز مہنگائی اور بے روزگاری کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے۔ اگر مہنگائی کے جن کو لاگام نہ ڈالی گئی تو رمضان المبارک میں غریب آدمی مزید مشکل کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ اس وباء کا مقابلہ سب کو مل کرنا ہو گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ترجمان کنجی بردار خانہ کعبہ الحاج میاں عبدالرحمن، میاں ناصر اسلام، میاں قاسم کی ہمشیرہ کی شادی فیصل آباد کے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، مالیاتی مشیر اور کاروباری شخصیت میاں محمد فاروق کے صاحبزادے محمد عفان فاروق سے طے پائی اس تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی تھے۔ مہتمم جامع اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم نے میاں صاحبان کی ہمشیرہ کے نکاح پڑھایا اور خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع مکہ مکرمہ سے آئے آب زم زم اور عجوہ کھجور سے کی گئی۔ جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی، سابقہ وفاقی وزیر اعجاز الحق، پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان،سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری، ڈی سی او فیصل آباد محمد علی، ناصر سیال، جی ایم سکندر،میڈیا کوارڈینٹر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد اقبال چودھری، راجہ بروز بشارت اور سعودی عرب سے کلید برداار خانہ کعبہ کی طرف سے آئے ہوئے وفد نے خصوصی شرکت۔ دیگر نمایاں مہمانوں میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اسلامک سکالرحکیم طارق محمود چغتائی عبقری والے، SSPملک کرامت، صدر آرائیں ایسوسی ایشن میاں سعید ڈیرے والے، چین ون گروپ کے سی ای او میاں کاشف، میاں اشفاق، میاں عمر، معروف قاری صداقت علی،نعت خواں احمد رضا قاااادری، مرغوب حمدانی ودیگر کاروباری حضرات نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ 

پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -