سابق وی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر انوار حسین انتقال کر گئے

سابق وی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر انوار حسین انتقال کر گئے

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر انوار حسین صدیقی وفات پا گئے۔ جنوری 1997ء سے مارچ2001ء تک اوپن یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر فرائض سر انجام دیئے۔ مرحوم کی عمر تقریباً80سال تھی۔ اوپن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر انوار حسین کی طویل خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین، اساتذہ، ٹیوٹرز، آفیسرز اور ملک بھر میں موجود لاکھوں طلباء و طالبات اس غم میں برابر شریک ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاگو ہیں۔ ان کی نماز جنازہ17مارچ کو بعد از نماز ظہر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 ڈاکٹر انوار حسین

مزید :

صفحہ آخر -