ن لیگ شہبازگل کو انڈے مارنے کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے،عظمیٰ بخاری

 ن لیگ شہبازگل کو انڈے مارنے کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی شہبازگل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کی مذمت،عظمیٰ بخاری نے کہا مسلم لیگ(ن) ایسی سیاست کے ہرگز حق میں نہیں،ایسی سیاست کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔کاش شہباز گل نے تب مذمت کی ہوتی جب مصدق ملک،شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی۔پاکستان میں 2013سے پہلے ایسی سیاست کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔نوازشریف حکومت میں تھے ان پر جوتا پھینکا گیا،احسن اقبال کو گولی اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی۔لیکن افسوس عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس گندی سیاست کی مذمت نہیں کی۔عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاشہباز گل کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق بے ہودہ الفاظ کا استعمال کیا اچھی خاندانی تربیت کا مظہر ہے؟۔شہباز گل ایک طرف خود کو خاندانی شخص بتارہے تھے دوسری طرف کسی کی بہن،بیٹی اور بیوی پر کیچڑ بھی اچھال رہے تھے۔عزت دار اور خاندانی لوگ دوسروں کی بہو بیٹیو ں کو عزت دیتے ہیں چوک چوراہوں میں کھڑے پر گالیاں نہیں دیتے۔شہباز گل نے میرے والد اور عطا تارڑ کے دادا کے متعلق بھی انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے۔اگر میں موقع پر موجود ہوتی تو شہبازگل کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیتی۔ہم ان کی طرح پیچھے سے نہیں سامنے سے وار کرتے ہیں۔
،عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ آخر -