لاہور کا علاقہ سمادھی گنگا رام کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل،تعفن پھیلنے لگا

لاہور کا علاقہ سمادھی گنگا رام کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل،تعفن پھیلنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کا علاقہ سمادھی گنگا رام کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔دروغہ محمد آصف اہل علاقہ کو آنکھیں دکھانے لگا۔تفصیلات کے مطابق یو سی 49 کے علاقہ سمادھی گنگا رام میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگنے کے باعث تعفن پھیلنے لگا۔بارہا شکایت کے باوجود علاقہ مکینوں کی مشکلات جوں کی توں ہیں اہل علاقہ نے کوڑا اٹھانے کیلئے دروغہ محمد آصف سے رابطہ کیا تو وہ آنکھیں دکھانے لگا۔ علا قہ مکینوں کا کہنا ہے سمادھی گنگا رام میں کئی روز سے صفائی نا ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے جبکہ اوپر بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے دروغہ محمد آصف کو فوری طور پر تبدیل کیا جا ئے اور اس کی جگہ کوئی نیا دروغہ لگایا جائے جو اپنا کام روزانہ کی بنیاد پر کرے اور علاقے میں صفائی کا نظام بہتر ہو سکے۔اس حوالے سے دروغہ محمد آصف سے رابطہ کیا گیا تو اس کا نمبر بند تھا آن ہونے پر اس سے دوبارہ رابطہ کیا گیا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے موبائل دوبارہ بند کر دیا۔
 سمادھی گنگا رام

مزید :

صفحہ آخر -