سعودی عرب، منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کو28سال قید،13ملین ریال جرمانہ

سعودی عرب، منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کو28سال قید،13ملین ریال جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث ایک مافیا کے زیر حراست عناصر کو 28 سال قید اور 13 ملین ریال جرمانہ کی سزا سنادی،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ منی لانڈرنگ مافیا کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں ابتدائی سزا سنائی گئی ہے جس میں انہیں 28 سال قید اور 13 ملین ریال کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کے تفتیشی یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیاکہ اقتصادی جرائم کے تفتیشی محکمہ نے ایک ایسے مرد اور خاتون شہری کے معاملے میں تفتیش شروع کی ہے جس نے تجارتی ریکارڈ اور بینک اکاؤنٹ کھولے اور ماہانہ فیس کے عوض متعدد تارکین وطن کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا غیرقانونی طریقہ اختیار کیا۔ ان تارکین وطن کے بنک اکاونٹ کا غیرقانونی استعمال کیا گیا اور ان کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجی گئی۔ملزمان کو مجموعی طور پر 28 سال قید اور 13 ملینریال کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی 685 ملین ریال کی جائیداد اور اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔ کیس میں شامل غیرملکی ملزمان کوسزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
سعودی مافیا سزا

مزید :

صفحہ آخر -