توہین عدالت کی درخواست‘چیف سیکرٹری پنجاب کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت 

توہین عدالت کی درخواست‘چیف سیکرٹری پنجاب کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خا ن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کے لئے 26 مارچ تک کی آخری مہلت دے دی۔فاضل جج نے مقامی شہری سید محمد معیز سرہندی کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب کے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا  درخواست میں بتایا گیا کہ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو درخواستیں دیں لیکن کوئی دادرسی نہ ہوئی. لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست نمٹا ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو فیصلے کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ رخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے اس لیے چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

آخری مہلت

مزید :

صفحہ آخر -