سانحہ ماڈل ٹاؤن‘دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی 

سانحہ ماڈل ٹاؤن‘دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائردرخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی  درخواستوں پر سماعت کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کرنی تھی لیکن بنچ کے ایک رکن مسٹرجسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی. درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی پر قانونی اعتراض اٹھائے ہیں اور نشاندہی کی کہ پہلی جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرچکی ہے۔ اس لیے دوسری جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں اس کالعدم قرار دیا جائے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -