پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر حکومت‘اوگرا سے جواب طلب 

 پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر حکومت‘اوگرا سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہر پندرہ دنوں بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تعین کیا جاتا ہے، پندرہ دنوں کے بعد قیمتوں کے تعین کا کوئی جواز نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔
جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -