عدالت کا توہین عدالت کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری 

عدالت کا توہین عدالت کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری 

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے حلقہ پٹواری سٹی سرکل لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا فاضل جج نے چودھری امیر اعجاز کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ داتا مارکیٹ میں خریدی پراپرٹی کا حلقہ پٹواری نے انتقال اسکے نام نہ کیا عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے پٹواری سٹی سرکل کو بھجواتے کارروائی کا حکم دیا۔عدالت کے 6 دسمبر 2019 کی تعمیل نہ کرنا توہین عدالت ہی عدالت حلقہ پٹواری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔دوسری  جانب لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا فاضل جج نے ٹھیکیدار رانا شہزاد خالد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ نے نارووال میں ڈرینج سسٹم کی بہتری کے لیے امیدواروں سے کوائف طلب کیے۔سب سے زیادہ بولی دینے کے باوجود ٹینڈر نہ دیا گیا۔عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوا دی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -