بھارت، تاجر بھی کسانوں سے مل گئے، ریلوے سیٹشنوں، ڈپٹی کمشنر دفاتر کے باہر احتجاج: سیکڑوں گرفتار 

بھارت، تاجر بھی کسانوں سے مل گئے، ریلوے سیٹشنوں، ڈپٹی کمشنر دفاتر کے باہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں تاجر بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے، ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہر مشترکہ احتجاج کیا، کسان تحریک کیلئے میڈیا اسٹریٹجی بنانے والی دیشا روی نے کہا ہے کہ عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، مودی حکومت نے سنگھو بارڈر پر ٹھکانے بنانے والے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی تحریک مزید تیزہو گئی ہے اور تاجر بھی شامل ہوگئے، ٹریڈرز نے ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہرمشترکہ احتجاج کیا، سنگھو بارڈر پر عارضی ٹھکانے بنانا مودی سرکار کی طبیعت پر نا گوار گزرا، مظاہرین کے خلا ف مقدمے درج کر کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا،کسان تحریک کے لیے ٹول کٹ مرتب کرنے والی دیشا روی نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلے بیان میں کہا کہ انہوں ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں جیل بھیجا جاتا،بھارتی عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا ورنہ سماج تباہ ہو جائے گا۔
بھارتی کسان 

مزید :

صفحہ آخر -