کووسو مقبوضہ بیت المقدس میں سفار تخانہ کھولنے والا پہلایورپی مسلم ملک بن گیا 

  کووسو مقبوضہ بیت المقدس میں سفار تخانہ کھولنے والا پہلایورپی مسلم ملک بن ...

  

پرسٹینا (مانیٹرنگ ڈیسک)کوسووہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھول لیا۔عرب میڈیا کے مطابق کوسووہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق بھی کر دی ہے جس کے بعد وہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اقدام اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔کوسووہ نے یکم فروری کو وائٹ ہاؤس میں ایک سمٹ کے دوران اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خارجہ کوسووہ کے مطابق سفارتخانہ اسرائیل میں کھولا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسووہ نے امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے سفارتخانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جس میں خاتون کو اسرائیل اور کوسووہ کے جھنڈوں کیساتھ سفارتخانے کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔خاتون عہدیدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا انہیں اسرائیل کیساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔واضح رہے متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک بھی اسرائیل سے اپنے تعلقات قائم کرچکے ہیں۔

کوسووہ 

مزید :

صفحہ آخر -