این اے 249ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیلی کی درخواست

  این اے 249ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیلی کی درخواست

  

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے انتخابی حلقے این اے 249میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے ہمیں درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں خرم شیر زمان نے این اے 249میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے، دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ این اے 249 کراچی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

تاریخ تبدیلی

مزید :

صفحہ آخر -