حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کررہی ہے‘ ہاشم جواں بخت

 حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کررہی ہے‘ ہاشم جواں بخت

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کررہی ہے، کورونا کی بڑھتی لہر کے دوران عوام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے، صوبہ کو مثالی بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال کردیااور صوبے کاقیام بھی جلد ہوگا۔ لاہور میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

عشر وزکو چوہدری محمد شفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام حلقوں میں برابری کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یار خان کی محرومیاں ختم کریں گے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور تمام اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹرکیا جارہاہے، قبل ازیں چوہدری محمد شفیق نے حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چوہدری محمد علی، چوہدری خضر حیات، چوہدری غلام نبی ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہاشم جواں بخت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -