بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات شروع 

بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریبات سلسلے میں گزشتہ ہفتے ہونے والے آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت وحمدو نعت کے لیے آئی یو بی قرأت و نعت سوسائٹی کے زیر انتظام سید سلیمان ندوی آڈیٹوریم میں کوالیفائنگ (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
راؤنڈ انعقاد پذیر ہوا۔یہ مقابلہ جات پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کی زیر صدارت اور ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی ڈاکٹر محمد سعید شیخ کی زیرنگرانی منعقد ہوئے۔مقابلہ حسن قرأت میں حافظ منیب الرحمن نے اول، حافظ شہباز ہاشمی نے دوم اور حافظ عمیر جیلانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ قرأت کے مصنفین کے فرائض ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ عربی، ڈاکٹر ابو الحسن شبیراحمد اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ علوم اور ڈاکٹر حافظ احمد علی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی نے سرانجام دیئے۔ اسی طرح مقابلہ حمد میں پہلی پوزیشن محمد ناصر، دوئم عمیر جیلانی اور سوئم شہباز نے حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت میں اول پوزیشن ماہم طاہر،  دوسری پوزیشن محمد ناصر اور تیسری پوزیشن سفیان سرور نے حاصل کی۔ مقابلہ حمد و نعت میں مصنف اعلی ڈاکٹر عصمت درانی چیئرپرسن شعبہ فارسی، جبکہ ڈاکٹر مظہر عباس اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو اور ڈاکٹر عبدالغفار ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ علوم نے بطور معاون مصنفین کے فرائض انجام دیے۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق رحمان ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے مقابلے میں تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور مقابلہ جات کے انعقاد میں آئی یوبی قرأت و نعت سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر انجینئرپروفیسراطہر محبوب کے اسٹوڈنٹس میں قائدانہ صلاحیتوں کے نکھار کے وژن کا آج عملی اظہار دیکھ کر مسرت ہور ہی ہے۔
تقریبات شروع