ملتان: تجاوزات مافیا کیخلاف فیصلہ کن آپریشن‘ سامان ضبط‘ تھڑے مسمار 

ملتان: تجاوزات مافیا کیخلاف فیصلہ کن آپریشن‘ سامان ضبط‘ تھڑے مسمار 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) شہر اولیاء میں تجاوزات مافیاکے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاون لانچ کر دیا گیا ہے۔ قمرالزمان قیصرانی کی ہدایت پر ایم ڈی اے اور نشتر روڈ پر کاروائی کے دوران ٹینک چوک ائر پورٹ روڈ تک تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔نشتر روڈ پر قائم (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

تمام تھڑے مسمار کر دئے گئے۔سڑک کنارے تعمیر کئے گئے تندور توڑ دئے گئے برگر شاپس کے کیبن اٹھا لئے گئے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے تمام سامان قبضے میں لے لیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی جنہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔تجاوزات کی زد میں آنیوالا سامان واپس نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کرنیوالا اب جیل جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے واضح کیا کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تجاوزات کرنے والے سڑکوں پر دکانیں سجا کر پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

تھڑے مسمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -