سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو  بے نقاب کیا جائے‘ سعید خان منیس‘ آصف سعید

سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو  بے نقاب کیا جائے‘ سعید خان منیس‘ ...

  

 چوک میتلا(نامہ نگار) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی و سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس سابق صوبائی منسٹر(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

 آصف سعید خان منیس ایکس سینئر وائس چیئر مین ضلع کو نسل وہاڑی عاصم سعید خان منیس نے منیس گروپ کے سر گرم کارکنام محمد ناصر خان کھچی زاہد اقبال خان منیس رزاق نواز خان پا ندہ ملک احمد فاروق کھو کھر کے ہمراہ صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں کی عزت اور جمہوریت کے حقوق کے لئے کوشاں ہے حکو متی نمائندے محض کھو کھلے نعروں تک محدود ہیں موجودہ حکو مت نے غریب عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کو کنٹرول کر نا اب ان کے بس کی بات نہیں ہے یہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں دھا ندلی کی مثال نہیں ملتی پی ڈی ایم کے سات ووٹوں کو دانستہ طور پر مسترد کر کے پاکستان کے جمہوری نظام کے ساتھ سنگین مزاق کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں دھا ندلی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ اب عوام جاگ چکی ہے اور عوام کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ  ان تلوں میں تیل نہیں ہے اس موقع پر خرم خان پپو گجر حافظ ماجد ارشاد مغل یامین ڈوگر شہزاد احمد ذیشان اکمل خان منیس مطلوب بھٹہ و دیگر بھی موجود تھے۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -