مٹھن کوٹ: متعدد برادریاں پی ٹی آئی میں  شامل‘ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت ہر  ممکن کوشش کررہی ہے‘ حسن  خان مزاری

مٹھن کوٹ: متعدد برادریاں پی ٹی آئی میں  شامل‘ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ...

  

 مٹھن کوٹ(نامہ نگار) عمر کوٹ کے معروف سیاسی وسماجی رہنما ملک ماسڑ ارشاد امیر۔ملک امیر بخش۔ملک ندیم حسین شکیل (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

احمد سینکڑوں افراد سمیت مسلم لیگ ن روجھان گروپ کو چھوڑ کر سردار احمد حسن خان مزاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی مزاری دریشک گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور سردار احمد حسن خان مزاری کو عمرکوٹ میں خصوصی ظہرانے کا پروگرام دیا گیا ہے اس موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سردار احمد حسن خان مزاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہے اور لوگوں کے اجتمائی مسائل حل کروانے کیلے میرے ڈیرے کے دروازے ہروقت کھلے ہیں دکھی انسانبت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے اور ہم اپنے ہسماندہ ترین علاقہ تحصیل روجھان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی ذاتی اور خصوصی دلچسپی سے تمام فنڈز کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور  ماضی کی ہسماندگی کو اور محرومیاں دور کرنے کیلے میگا پروجیکٹس دیے گئے ہیں پی ٹی آئی کے دور حقیقی طور پر یکساں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے اور ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی کاوشوں سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور پسماندہ ضلع راجن پور خوشحالی وترقی کی جانب گامزن ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلے بھرپور اقدامات کرہی ہے  انہوں نے کہا سینٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین کامیابی خوش آئندہ ہے اور اس سے جمہویت مظبوط ہوگی موجودہ حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کیلے عملی طور پر کوشاں ہے ایم پی اے سردار سردار احمد علی خان دریشک علاقائی پسماندگی کو دور کرنے کیلے پنجاب حکومت سے میگا پروجیکٹس منظور کروانے ہیں اور وزیراعلی پنجاب کے گرینڈ تاریخی ترقیاتی پیکج سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اور اپم پی اے سردار احمد علی خان دریشک اور ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی خصوصی کاوشوں سے علاقے میں کروڑوں روپے کے بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں اور  دریشک مزاری گروپ عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملکی معشیت پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو جکی ہے حکومت عوام دوست اور انقلابی پالیساں بنا رہی ہیں اور بہت جلد لوگوں کو ہر شعبے میں بھرپور ریلف ملے گا غربت بیروزگاری کا خاتمہ کردیا جائیگا اور حکومت خود ساختہ مہنگائی پر جلد کنٹرول کرلے گی علاقائی تعمیروترقی ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں پی ٹی آئی تبدیلی لانے کے لیے اپنے تمام وعدے پورے کریگی۔

حسن خان مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -