پولیس افسر جرائم کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں‘ خرم علی شاہ
ملتان (وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی کی صدارت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،احمد حسین ڈیہڑ، ابراہیم خان،ممبران صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، ملک سلیم لابر، میاں طارق (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
عبداللہ،ملک واصف راں، ظہیرالدین علیزئی اور سبین گل شریک تھیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ ممبران اسمبلی امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کے بہترین مددگار ہیں کیونکہ اپنے حلقہ کے عوام سے قریبی روابط رکھتے ہوئے ان کی معلومات کا خزانہ وسیع ہوتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں ان کے حلقہ کے عوام انہیں وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم کی بیخ کنی کے لیے ممبران اسمبلی سے رابطہ رکھیں تاکہ ان کی مدد سے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پنجاب میں پولیس ریفارمز وقت کی ضرورت ہیں جرائم پیشہ افراد کی کبھی سفارش نہیں کی امن وامان قائم رکھنا اور لوگوں کوانصاف دینا حکومتی ترجیحات ہیں احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میرٹ پر کام کے قائل ہیں پولیس کو انصاف کی فراہمی امن وامان قائم رکھنے میں مدد دیں گے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان کی گنجان آبادی اور ٹریفک کا دباؤ ٹریفک پلان کو ازسر نو ترتیب دینے کا متقاضی ہے میاں طارق عبداللہ،ملک سلیم لابر،ظہیر الدین علیزئی،ملک واصف راں اور سبین گل نے منشیات فروشی،قبضہ مافیا اور میرٹ کے برعکس کام کرنے جیسے امور کی نشاندہی کی ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کیا جا رہا ہے ان میں اچھی شہرت کے حامل اپنی بات کا اثر رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا منشیات فروشی کا خاتمہ ترجیح ہے جس کے لیے پولیس افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس کے بہتر نتائج مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں میں منشیات فروشی،مویشی چوری سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے جرائم پیشہ افراد اور ان کے سرپرستوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے قبضہ مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی میرٹ پر کام نہ کرنے والوں کا محاسبہ ہو گا سالہا سال سے ایک ہی تھانہ میں تعینات اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے گا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر،ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم،اے ڈی ائی جی سید اظہر گیلانی،پی ایس عبدالقادر،پی ایس او محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے۔
خرم علی شاہ