کلین اینڈ گرین مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے‘ فاروق امان اللہ

 کلین اینڈ گرین مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے‘ فاروق امان اللہ

  

جام پور‘ راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نا مہ نگار) چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر راجن(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

 پور احمر نائیک کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ”کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق ”کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کو کامیاب بنائیں گے۔ہمارا مقصد ضلع بھر کو سر سبز و شاداب کرنا ہے۔تمام سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں میں شجر کاری کی جائے۔درخت لگا کر ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں کلیم خان دریشک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی،چیف آفیسر قاضی مسعود الرؤف رضوی،چیف آفیسر ساجد ریاض،مولانا جلیل الرحمان صدیقی،کنور فیصل،محمد امان اللہ اعوان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سابقہ ’کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دی گئیں۔بعد ازاں چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔اس موقع پر مولانا جلیل الرحمان صدیقی نے ملکی سلامی اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا کرائی۔

فاروق امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -