ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ‘ 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل‘ جرمانے‘ نوٹس

 ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ‘ 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل‘ جرمانے‘ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف حرکت میں آگئی‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل کئے گئے، 1500 لٹر غیرمعیاری دودھ برآمد، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 95 ہزار(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
 500 روپے کے جرمانے عائد ہوئے، 384 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کئے،121 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 600 ساشے گٹکا تلف کیا گیا‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 461 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل جبکہ 384 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے  لیہ کے علاقے قاضی آباد میں فتح پور میں عطاء ملک کولیکشن سنٹر کو وئے پاؤڈر سے ملاوٹی دودھ تیار کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ دودھ میں ملک کریم اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ٹھوس پن اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔ کارروائی کے دوران 800 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کرلیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں غلام جعفر ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی گئی۔ ملک کولیکشن سنٹر میں وئے پاؤڈر اور کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔ ملاوٹی دودھ میں مردہ مکھیاں بھی پائی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کردیاگیا۔ 700 لٹر ملاوٹی دودھ اور 10 کلو وئے پاؤڈر برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں اکبر کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری دودھ کا استعمال کرنے پر 20 ہزار، مظفرگڑھ میں الفتح سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 12 ہزار اور بہاولپور میں احمد دارالکباب کو فریزر میں گنداپانی کھڑا ہونے پر 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 1500 لٹر مضر صحت دودھ برآمد جبکہ 121 لٹر بیوریجز، 600 ساشے گٹکا، 200 لٹر ملاوٹی دودھ اور 15 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کردیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال کی ٹیم نے ٹھٹھہ صادق آباد پل 14 پل 132پر کھانے پینے کے ہوٹلوں، دودھ دہی شاپس، کریانہ سٹورذ، فوڈ پوائنٹس، کولڈ ڈرنک شاپس سویٹس شاپس کی چیکنگ کی، اس موقع پر ٹھٹھہ صادق آباد میں مختلف دوکانداروں کو زاید المیعاد اشیا فروخت کرنے پر ہزاروں روپے کے نقد جرمانے کرکے موقع پر وصول کیے گئے،جبکہ کاروائی کے خوف سے متعدد دوکاندار دوکانیں بند کر موقع سے فرار ہوگئے۔
ملاوٹ مافیا