ایف بی آر: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع 

ایف بی آر: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز  رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا۔ ایف بی آرکے ود ہولڈنگ زون نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کر کے سال 2018 اور سال 2019 میں ملنے والے بجٹ اور اخراجات(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
 کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ایف بی آرنے گزشتہ سال بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس شروع کر کے آڈٹ کے لئیریکارڈمانگا تھا تاہم اتھارٹی کی جانب سے ود ہولڈنگ زون کو مکمل ریکارڈکی بجائے جزویریکارڈفراہم کیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی ایف بی آرنے ایک آرڈر پاس کر کے فوڈ اتھارٹی پر ٹیکس بھی عائد کیا تھا۔ اب دوبارہ ود ہولڈنگ زون نے فوڈ اتھارٹی سے 2018 اور2019 میں ملنے والے بجٹ،کنٹریکٹرز کو کی گئی ادائیگیوں، افسران و ملازمین کی تنخواہوں،گاڑیوں کی مرمت سمیت دیگر اخراجات کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آرکی جانب سے پنجابفوڈ اتھارٹی کو تمام ریکارڈمہیا کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔
ٹیکس آڈٹ