وہاڑی میں شجر کاری مہم کا افتتاح انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک سے منسلک کیا جائے‘ طاہر اقبال چوہدری
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی اور ممبر(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے میونسپل کمیٹی وہاڑی کے سبزہ زار میں پودے لگا کر کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے اپنی طرف سے میونسپل کمیٹی وہاڑی کو 5ہزار پودے دیئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شجرکاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے اور ماحول کو پاکیزہ رکھنے کیلئے پودے لگانا انتہائی ضروری ہیں پودے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ضامن ہیں شجرکاری سے مستقبل میں نہ صرف پاکستان میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا پودے لگانے میں ہر فرد قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات لگا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں پاکستان کا درجہ حرارت دن بدن بڑھ رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ اور انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شجرکاری مہم کو کامیاب سے ہمکنار کیا جائے گا عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات دنیا پر انسانی زندگی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں جسکا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے آج ہی سے سوچ کر اس چیلنج پر قابو پانا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آئندہ نسلوں کی بھلائی کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔تاکہ سرسبزو شاداب اور صاف ستھرے ماحول کا حصول ممکن ہو سکے۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران عوام کے وعدہ کیا تھا کہ وہ جتنے ووٹ لیں گے اتنے پودے لگائے جائیں گے عوام نے مجھے 82ہزار رووٹ دیئے اب تک 16ہزار پودے لگا چکے ہیں مزید پودے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے جو اپنے 5سالہ ٹنور میں پورا کر لیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ انکی نگہداشت کا سلسلہ بھی جاری ہے کوشش ہے کہ ایسی جگہ پر پودے لگائے جائیں جہاں چار دیواری ہو اور انکی حفاظت بھی کی جا سکے اس موقع پر سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد اقبال چوہدری اور گلوبل ہلال سروسز کے مینجنگ ڈائر یکٹر محمد اویس خان نے بھی پودے لگائے۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک منصوبے کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ وہاڑی ترقی کی نئی منزل کی طرف گامزن ہو۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی،نائب تحصیلدار ملک جاوید، چوہدری فیاض، سجاد خان کھچی، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،محمد عثمان،صدر کریانہ ایسو سی ایشن محمد اسلم مد نی اور دیگر موجود تھے۔
طاہر اقبال