حفاظتی انتظامات زیرو‘ دکانداروں‘ پلازہ  مالکان ہوٹلز کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم

حفاظتی انتظامات زیرو‘ دکانداروں‘ پلازہ  مالکان ہوٹلز کو دوبارہ نوٹس ...

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے شاپس اینڈسیکورٹی آرڈیننس کے تحت کاروباری مراکز، ہوٹلز، (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

پٹرول پمپس اورعام دکانداروں کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق جاری کیے جانے والے نوٹسزمیں کہاگیاہے کہ دوران چیکنگ آپ کے پلازہ، سٹور، دکان، پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن، جیولری شاپ، ہوٹلزوغیرہ میں حفاظتی انتظامات میں کمی پائی گئی ہے جوشاپس اینڈسیکورٹی ایکٹ 1999 کے تحت قابل سزاجرم ہے لہذاسات یوم کے اندراندرآپ نے حفاظتی انتظامات مکمل نہ کیے توکارروائی عمل میں لائی جائے گی نوٹس میں جن حفاظتی انتظامات کی نشاندہی کی گئی ان میں سی سی ٹی وی کیمرے، سیکورٹی گارڈکی تعیناتی، الارم سسٹم، واک تھروگیٹ، آگ بھجانے والاسامان، پارکنگ ایریامیں حفاظتی بیریئر، آئرن گرل اورحفاظتی مورچہ شامل ہیں حکومت نے شاپس اینڈسیکورٹی ایکٹ کے تحت نوٹسزفوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی انتظامیہ نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

زیرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -