میلسی: ساتھی خاتون ٹیچر کو ہراساں  کرنے پر پرائیویٹ سکول کا استاد گرفتار

میلسی: ساتھی خاتون ٹیچر کو ہراساں  کرنے پر پرائیویٹ سکول کا استاد گرفتار

  

 میلسی (نمائندہ پاکستان) ون فائیو پرکال موصول ہونے پرساتھی خاتون ٹیچرکوہراساں کرنے والانجی سکول کا ٹیچر گرفتار کرلیا(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 گیا‘ تفصیل کے مطابق موضع خانپورمیں واقع ایک نجی سکول کی خاتون ٹیچرکواسی سکول کے ٹیچرکی طرف سے ہراساں کئے جانے کی کال ون فائیو پرموصول ہوئی جس پرپولیس تھانہ صدرنے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پرجاکرنجی سکول کے ٹیچربلال کوگرفتار کرلیا جس کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے دریافت کرنے پرایس ایچ اوتھانہ صدر چوہدری جاویداقبال نے بتایا کہ ابھی تک متاثرہ خاتون ٹیچر کی طرف سے کاروائی کی درخواست موصول نہیں ہوئی  ہے اگر درخواست موصول ہوئی توقانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -