وہاڑی: جیولر شاپ پر ڈاکہ‘ ملزم 35 تولہ سونا‘ 2 لاکھ نقدی‘ دو کلو چاندی سمیٹ کر فرار
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی کی حدود پیپلز کالونی (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)
حبیب چوک کے قریب سنار کی دوکان پر مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی‘ دوکان مالک محمد مصطفیٰ زرگر کے مطابق125موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر35تولہ سونا،2لاکھ نقدی اور دو کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کاروائی شروع کردی صبح صبح ڈکیتی کی واردات پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی شہریوں مقبول،عدنان،وحید،شکیل و دیگر نے حکام بالا سے ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکہ