رحیم یار خان: 3 خواتین اغواء‘ کارروائی شروع

رحیم یار خان: 3 خواتین اغواء‘ کارروائی شروع

  

 رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

 ہوئے ملزمان نے 3 خواتین کو زبردستی اغوا کر لیا ہے‘ تفصیل کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ موضع اوبھتہ کے رہائشی ملازم حسین کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7 ملزمان جاوید فاروقی وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی رمشہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا دوسرا واقعہ موضع مونڈی لاڑ کی رہائشی زاہدہ بی بی کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 ملزمان محمد اختر وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی ساجدہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا جبکہ تیسرا واقعہ ڈنڈن اوٹ کے رہائشی محمد آصف کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ملزمان محمد اسامہ وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی شہناز بی بی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ورثا کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

خواتین اغوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -