عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتجاجی تدابیر اختیار کریں‘ اے سی فرقان اشرف

عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتجاجی تدابیر اختیار کریں‘ اے سی فرقان اشرف

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تمام کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے اور احتاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف نے نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن قیادت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کاروباری سرگرمیاں شام 8بجے تک محدود کر دئی جائیں گی اور شام 8بجے دوکانیں بند کر دی جائیں گے ماسوائے تندور، میڈیکل سٹور ز، اور دیگر اشیا خورد نوش کی چیزیں انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع نوشہرہ میں 250افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ایک گھنٹے میں  27نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2اموات ہوئیں ہیں انہوں کہا کہ کورونا کی تیسری لہر ؒطاناک ہے اس لئے محتاط رہنا ہوگا انہوں نے تاجر برادری، عوام لناس سے متحاطرہنے کی اپیل کی انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ  گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ کینٹ میں بھی چار استاذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی ہالز کی ان دور سرگرمیوں پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور 300سے زائد افراد شریک نہیں ہو سکتے اور وہ بھی سماجی دوریوں کا خیال رکتھے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -