شیر گڑھ‘ پولیس کے ہاتھوں 12 اشتہاری گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

  شیر گڑھ‘ پولیس کے ہاتھوں 12 اشتہاری گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) مردان پولیس کامجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری12مجرمان اشتہاری گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کامجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر ضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 12مجرمان اشتہاریوں گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 269گرام آئس،28کلو گرام سے زائد چرس، 438گرام ہیروئین جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کارروائیوں کے دوران 02  کلاشنکوف،02کالاکوف،01شارٹ گن، 38پستول اور 404عدد مختلف ساخت کے کارتوس کو بھی برآمد کر لیا گیا۔