پشاور، حوالات میں طالبعلم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت عملے کے بیانات قلمبند

  پشاور، حوالات میں طالبعلم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت عملے کے بیانات قلمبند

  

  پشاور(آئی این پی) پشاور میں پولیس سٹیشن میں خود کشی کرنیوالے طالب علم کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس عملے کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ غربی میں حوالات کے اندر خودکشی کرنے والے نوجوان طالب علم شاہ زیب کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفی طالبعلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ایس ایچ اور دیگر عملے کے بیان قلمبند کیے، واقعہ کی مکمل تحریری رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائیگی۔ تحقیقاتی ٹیم نے تھانہ غربی کا مکمل ریکارڈ بھی چیک کیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ جوڈیشل کمیشن کو دی جائیگی۔

طالبعلم ہلاکت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -