افغان دارالحکومت کا بل میں 2بم دھماکے، 3افراد ہلاک، 12زخمی 

  افغان دارالحکومت کا بل میں 2بم دھماکے، 3افراد ہلاک، 12زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل(آئی این پی) افغان دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے دوران ہونیوالے 2 مختلف بم دھماکو ں میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پل سوختا کے علاقے میں ہوا جہاں مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ا و ر 5 زخمی ہوگئے دوسرا بم دھماکا سرے کاریز کے علاقے میں ہوا جہاں ایک بار پھر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے  میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، دوسری جانب افغان وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کی طرف سے مدد کے بغیر بھی افغان فورسز اپنے زیر انتظام علاقوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں امریکی حکام کی جانب سے اس تشویش کا اظہار کیا گیا تھا افغان میڈیا کے مطابق اگر امریکی فورسز افغانستان سے نکلیں تو طالبان جغرافیائی پیش قدمی کر سکتے ہیں مسعود اندرابی نے کہا کہ افغان فورسز مختلف علاقوں پر اپنا قبضہ اپنے طور پر برقرار رکھنے کے قابل ہیں البتہ دور دراز کے علاقوں میں امریکی فضائی مدد کے بغیر انہیں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
بم دھماکے