ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور میں سود کا کاروبار عروج پر
چکدرہ (تحصیل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان ڈاکٹر فرید احمد پر اچہ نے کہا کہ ریاست مدینہ میں سود ی کاروبار عر وج پر ہے۔حکومت اسلامی ریاست کا نام رکھ کے سود ی کاروبار کرتے ہیں۔عورت آزادی مارچ مغرب ہمارے نظام کو ٹارگٹ کررہاہے ۔ملک میں اسلام کا کو ئی نظام نہیں،عدالت میں شر یعتی نظام کیبجائے انگریز کا قانون نافذ ہے وہ جامعہ دارالسلام اوچ دیر لو ئر میں سالانہ دستابندی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قر ان سے منسلک کر کے دنیا وآخرت کی فلاح ہے۔مہنگا ئی،معاشرتی بگاڑ کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاز میں ہے۔دنیا اور آخرت کی کامیا بی قر آنی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو نے میں ہے۔اس موقع پر دستار بندی تقریب سے ممتاز عالم الدین شیخ القر ان والحدیث مو لانا نصیر احمد،مہتمم جامعہ مو لانا شاہ خالد،نائب مہتمم مولانا نقیب اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔