پنجاب حکومت کا اوورسیز کیلئے ریونیو سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا اوورسیز کیلئے ریونیو سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے دفتر میں ریونیو سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اووسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے دفتر میں ریونیو سہولت سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کی سربراہی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں او پی سی کے دفتر میں ریونیو سنٹر کے قیام کے حوالے سے فیصلے کو حتمی شکل دی گئی۔ ملاقات کے دوران بابر حیات تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں کی فردیں، انتقال اور رجسٹری کو او پی سی کے دفتر میں ہی ممکن بنایا جائے گا،جبکہ اوورسیز پاکستانیز کی زیرالتوا شکایات اور ریونیو کو رٹس کیسزکو دو ماہ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے۔

ریونیو سنٹر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -