بھارت میں انتہائے جہالت، والدین نے 1ماہ کی بچی کو مار ڈالا

بھارت میں انتہائے جہالت، والدین نے 1ماہ کی بچی کو مار ڈالا

  

نئی دہلی(آئی این پی) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک بھارت میں جہالت اب بھی رقصاں ہے، ریاست گجرات میں بیٹی کی پیدائش سے مغموم والدین نے 1ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، گجرات کے ضلع کیڈی کے رہائشی والدین ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد دوسری بیٹی کے ہونے پر نہایت ناخوش اور مغموم تھے،1ماہ بعد والدین نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا اور اسے قدرتی موت کا رنگ دیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھانڈا پھوٹ گیا،پولیس نے والدین سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا،مودی سرکار کا بیٹی پڑھا بیٹی بچا کا نعرہ لاحاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

بھارت بچی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -