مردان، کورونا کے باعث ضلع بھر کے تمام ریسٹورنٹ، شادی ہالز اور مزارات بند 

      مردان، کورونا کے باعث ضلع بھر کے تمام ریسٹورنٹ، شادی ہالز اور مزارات ...

  

   مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کورونا کے باعث ضلع بھر کے تمام  ریسٹورنٹ،شادی ہالز اورمزارات کو فوری طورپر بند کردیئے گئے ہیں تاہم تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے تحت کھلے رہیں گے ماسک پہننے کی پاپندی نہ کرنے والوں کو جرمانہ کیاجائے گا وہ اپنے دفتر میں مردان پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں تین سو مہمانوں کو اجازت ہوگی مارکیٹیں رات 8بجے بند ہونگے جبکہ اشیاء خورونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریاں کی گئی ہیں اور پولیو قطرے دینے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیاجارہاہے انہوں نے بتایاکہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور شہری آئندہ کچھ عرصے میں بڑی تبدیلیاں محسوس کریں گے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان نے کہاکہ کورونا وباء میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے غربت کے باعث کاروبار بند کرنا حکومت کی پالیسی نہیں ہے جہاں زیادہ کیسز آئیں گے وہاں مائیکرولاک ڈاؤن ہوگا تاہم اگر شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں تو اس وباء سے بچاجاسکتاہے ڈی سی مردان نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ وباء سے بچنے کے لئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ویکسینشن کا عمل جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -