کوہاٹ‘ پیر نصیب چند کی قیادت میں اقلیتی برادری کی پی پی میں شمولیت

کوہاٹ‘ پیر نصیب چند کی قیادت میں اقلیتی برادری کی پی پی میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیرنصیب چندکی قیادت میں اقلیتی برادری کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیرنصیب چند نے مرد اورخواتین کو ٹوپی اور مالا پہنا کر پارٹی میں ویلکم کیا تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ ڈی آئی خان کے صدر اور تمام کابینہ اراکین،پادری صاحبان،فادرصاحبان اور دوسرے رہنماؤں نے بھی شرکت کی،تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیرنصیب چندنے خطاب میں نئے شامل ہونے والے شرکاء نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش امدید کہتا ہوں،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب پالیسیوں کی تسلسل کے وجہ سے لوگ جو درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیرنصیب چند نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنائیں گے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی لگی ہوئی ہیں بھٹو خاندان نے ملک اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے پیپلز پارٹی مزدوروں غریب مظلوموں یتیموں کسانوں اور اقلیتوں کی پارٹی ہے جس کی جڑیں غریب عوام میں ہے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی بحالی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے برابری کے سطح پر حقوق دلانے کی خواہاں ہے کیونکہ ہماری لیڈر اور پاکستان کی پہلی خاتون مُنتخب وزیراعظم مُحترمہ بے نظیر بھٹو (شہید) تھی اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ پیپلز پارٹی حکومت نے پاکستان کی غریب خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ جیسا میگا پراجیکٹ شروع کیااور پہلی بار اقلیتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سینیٹر کوٹہ دیا گیاپاکستان پیپلز پارٹی جب بھی آئی ہے انھوں نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔