ایف بی آ ر اسلام آباد ڈاکٹر  محمد اشفاق احمد کا ریجنل  ٹیکس آفس پشاور کا دورہ 

ایف بی آ ر اسلام آباد ڈاکٹر  محمد اشفاق احمد کا ریجنل  ٹیکس آفس پشاور کا دورہ 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ایف بی آ ر اسلام آباد ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ریجنل ٹیکس آفس پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر جائزہ  اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور سردار علی خواجہ اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والے زونل کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور دیگر ٹیکس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زونل کمشنرز اور ماتحت دفاترکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم ممبر ایف بی آر محمد اشفاق احمد نے آڈٹ اور ودہولڈنگ سمیت بعض شعبوں میں مزید بہتر نتائج دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سابق فاٹا/پاٹا کے ٹیکس معاملات سے متعلق نئی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نئے رولز کے تحت فاٹا /پاٹا کے ٹیکس چھوٹ سے اب کوئی کاروباری شخص غلط فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔نئے اقدامات سے ٹیکس استثنیٰ کا فائدہ فاٹا/پاٹا کے اصل کاروباری حضرات کو ملے گا۔ا نہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کی توسیع اورقانون کے مطابق لگائے گئے ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی سے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مددملے گی۔اجلاس میں ممبر (اپریشن)ایف بی آرکی معاونت چیف انلیسز ناصر جنجوعہ اور چیف (انٹر نیشنل ٹیکسز)نوشیروان نے کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -