پی ڈی ایم اور حکمرانوں سے ملک و قوم کی خیر کی توقع بحث ہے‘ مولانا گل نصیب

پی ڈی ایم اور حکمرانوں سے ملک و قوم کی خیر کی توقع بحث ہے‘ مولانا گل نصیب

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے مر کزی رہنما ء سابق سینیٹرمو لانا گل نصیب خان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے گہوارے اور امن کی مراکز ہیں۔ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قد غن برداشت نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم اور حکمران دونوں طبقوں سے ملک اور قوم کی خیر کی توقع رکھنا فضول ہیں۔کیونکہ دونوں اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کسی کی باپ کی جاگیر نہیں،مولانا شیرانی ہمارا قائد ہیں۔جس کی قیادت میں آئندہ لانحہ طے کریں گے۔ مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت میں دستوری اور جمہوری جمعیت علمائے پاکستان کیلئے جدجہد جاری رکھیں گے۔دنیا بھر کے مسلما نوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دینی مدارس کو مالی تعاون کیساتھ اپنے بچے بچیوں کو داخل کرواکر اپنا مذہبی فریضہ ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -