ساہیوال میں تیز رفتار بس نے 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 5افراد جاں بحق 

  ساہیوال میں تیز رفتار بس نے 2موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 5افراد جاں بحق 

  

 ساہیوال (بیورورپورٹ) ساہیوال عارفوا لہ روڈ پر تیزر فتار بس نے 2موٹرسائیکل سوار وں کوکچل دیا‘3خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق‘3شدید زخمی جبکہ ایک کی حالت نازک جبکہ نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر خونی حادثہ  2موٹرسائیکل سوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر سے واپس گھر جارہے تھے کہ 101/9-L گادھیاں کے قریب ساہیوال سے عارفوالہ کو جانے والی نجی بس کمپنی کی تیز رفتار بس نے پیچھے سے ٹکر مار کرکچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر جانے والے تمام افراد بس کے نیچے آگئے اور 3خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افرادشدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے آدھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد تمام مرنے والے مردو خواتین کی لاشیں بس کے نیچے سے نکالیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرارہوگیا۔مرنے والوں میں شریف اور اس کی بیوی بھی شامل ہے۔ایک اور واقعہ میں نواحی گاؤں 145/9-L کے قریب نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم مصروف تفتیش ہے۔

5 افراد جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -