بہت جلد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر جائے گا‘ عون عباس بپی 

بہت جلد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر جائے گا‘ عون عباس بپی 

  

ملتان (نیوز  رپورٹر)  تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنما و سینٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ قوم بہت جلد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کی نوید سنے گی عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

نے عباس پور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے اسقبالیہ سے خطاب میں کیا جس سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما ملک مرید عباس بپی کے علاوہ ملک جمشید عباس بپی،ملک عامر بپی،اقلیتی ایم پی اے مہندر پال سنگھ، pHA کے چیئرمین اعجاز جنجوعہ، پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین،مہر غلام قاسم آہیر، محمد اقبال محمود خان، مسلم لیگ ق کے رہنما رانا حفیظ،قاری عبدالرف،محمد اکرام سیال، سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ملک عون عباس بپی نے کہا میں سینٹ کا امیدوار نہیں تھا کیونکہ سینٹ کے ٹکٹ کے لئے بڑے لوگ امید وار تھے مگر میں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی عمران خان اصل میں ملک کو حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست بنانا چاہتے ہیں مدینہ منورہ سے ان کی عقیدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں جا کر جوتا نہیں پہنتے عمران خان اس ملک کے غریب عوام محنت کشوں اور کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں انشااللہ ان کا یہ خواب جلد پورا ہو گا عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہ آئیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ' ملک مرید عباس بپی نے کہا کہ عون عباس کل بھی آپ کا نمائندہ تھا آج بھی ہے اور کل بھی عوام اور کسانوں کا حقیقی نمائندہ ثابت ہو گا ملک مرید عباس بپی نے تحریک انصاف،مسلم لیگ ق، پنجاب ٹیچرز یونین اور کسانوں کے علاوہ بپی خاندان کا اسقبالیہ میں شرکت کا شکریہ۔

عون عباس بپی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -