تھانوں میں عوام کو ون ونڈو سروس فراہم کی جائے‘ ظفر اقبال اعوان 

تھانوں میں عوام کو ون ونڈو سروس فراہم کی جائے‘ ظفر اقبال اعوان 

  

ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے پولیس افسران سرپرائز وزٹ کریں۔ تمام تھانوں میں عوام کیلئے بیٹھنے کی مناسب جگہ اور ون (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

ونڈو سروس فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کیلئے حساس مقامات اور مارکیٹس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں جبکہ عوام سے رابطے موثر بنانے کیلئے مساجد اور عوامی مقامات میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں ان کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے مابین موثر رابطہ سازی اور انفارمیشن سسٹم تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور لاوڈ سپیکر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے اور 15 کال سنٹر پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس دیا جائے۔وڈیو لنک کانفرنس میں بریفننگ دیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ جرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس فیلڈ فورس کو خصوصی ٹارگٹ دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کو سٹریٹ کرائم روکنے کیلئے مکمل فعال کردیا گیا ہے۔آر پی او نے مزید کہا کہموثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے متعدد اشتہاری اور گینگ گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشی کے خلاف مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے مختلف اضلاع کے پولیس سربراہان سے بریفننگ بھی لی۔

ظفر اقبال اعوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -