حکومت عملی طور پر ترقی کی جانب گامزن‘ دوست محمد مزاری
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری نے کہاہے کہ نوجوان طبقہ ہمارا سرمایہ ہے، حکومت عملی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبدالسلام سے ایک تقریب میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)
کی ترجمانی کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبہ میں عوام کو تاریخی ریلیف مل رہاہے، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیئے کہ مفادات کو پس پشت ڈال کو تنقید برائے اصلاح کریں، عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور خطہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، اس موقع پر چوہدری عبدالسلام نے دوست محمدمزاری سے سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور رحیم یار خان دورہ کی دعوت دی جس پر دوست محمد مزاری نے جلد آنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوست محمد مزاری