مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی

مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کیخلاف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نجی یونیورسٹی میں پیش آنیوالے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کامزید کہنا تھا اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

وزیر سائنس 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -