آسٹریلیامیں ہزاروں افرادصنفی امتیاز کیخلاف سڑکوں پر

  آسٹریلیامیں ہزاروں افرادصنفی امتیاز کیخلاف سڑکوں پر

  

کینبرا (آئی این پی)آسٹریلیا میں اتوار اور پیر کو ہزاروں افراد نے صنفی امتیاز اور تشدد کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کیے،مارچ فار جسٹس کے نام سے یہ ریلیاں پرتھ، کیئرن نامی شہروں میں اتوار اور سڈنی، کینبرا، برسبین اور میلبورن میں پیر کے روز نکالی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق  اس مارچ کے منتظمین نے کہا ہے کہ  ان ریلیوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، یہ احتجاجی ریلیاں آسٹریلوی وزارت دفاع کی ایک سابقہ اہلکار کے اس بیان کے بعد نکالی گئیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پارلیمان کی عمارت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آسٹریلیا مارچ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -